کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
روس کا کہنا ہے کہ شام کے وسطی صوبے حمص میں اس کےجنگی ہیلی کاپٹر کے دو ہواباز اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کے ایم آئی 5 2 ہیلی کاپٹر کو شدت تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے زمین سے نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت ہیلی کاپٹر میں اسلحہ ختم ہو چکا تھا۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکو پالمیرا کے مشرق میں ہفتے کو اس وقت مار گرایا گیا جب سرکاری فورسز نے فضائی امداد کی درخواست کی تھی۔
تاس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریزرو فورسزکی یونٹس اس وقت اس علاقے میں دوبارہ تعیناتی کے لیے میسر نہیں تھیں جب داعش کے جنگجو سرکاری دستوں کی طرف پیش قدمی کر رہے تھے۔
دوسری طرف مبصرین کا کہنا ہے کہ شام کے سب سے بڑے شہر حلب میں ہفتے کو دوسرے دن بھی شدید جھڑپیں شروع ہو ئیں۔ یہاں شام کی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر کی جانے والی عارضی
جنگ بندی کو پیر تک توسیع دینے کا وعدہ کیا تھا۔
شام میں جنگ پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے القاعدہ سے منسلک النصرا فرنٹ کے ساتھ لڑائی میں شریک باغیوں نے ہفتے کو ایک اہم سپلائی روٹ کا سرکاری فورسز سے قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جوابی حملہ شروع کیا۔ تاہم لڑائی کی شدت اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کے بارے میں فوری اطلاعات میسر نہیں ہو سکیں۔
سیرئین آبزرویٹری کے مبصرین کا کہنا ہےحلب شہر اور قریبی صوبے ادلیب میں جمعہ کو 04 افراد ہلاک ہو گئے۔ کئی بچوں سمیت کم ازکم 23 افراد ادلیب میں ہونے والی فضائی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ حملہ شامی یا روسی جنگی جہازوں نے کیا ہے۔
عید الفطر کے موقع پر کی جانے والی عارضی جنگ بندی میں توسیع کی مدت 12جولائی کی نصف شب کو ختم ہو جائے گی تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ بدھ کو شروع ہونے والی عارضی جنگ بندی کی تواتر کے ساتھ خلاف ورزی کی گئی ہے۔